کوئٹہ کی عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئٹہ کی بڑی شاہراہوں حالی، کھوجک، اور پشین جنکشن پر چیک پوسٹوں اور بڑی رکاوٹوں کا خاتمہ کر دیا گیا 

9

  کوئٹہ 16 اگست( اے پی پی ): کوئٹہ کی عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئٹہ کی بڑی شاہراہوں حالی، کھوجک، اور پشین جنکشن پر چیک پوسٹوں اور بڑی رکاوٹوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ سرینہ چوک ٹو کھوجک روڈ اور پشین روڈ کو ملانے والی سڑکوں سے رکاوٹوں کا خاتمہ کردیاگیا ہے۔ اس اقدام سے ٹریفک کے بہاو میں بہتری آئے گی اس کے علاوہ سرینہ چوک اور ائیر پورٹ روڈ سے آنے والی ٹریفک کھوجک روڈ اور پیشین روڈ پر آسانی سے جا سکے گی یہ اقدام سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر اٹھایا گیا ہے اور اسکا مقصد کوئٹہ کی عوام کو سہولت دینا ہے۔