پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان کی پاکستانی کمپنی الائیڈ فائر ورکس کے سی ای او شاہد محمود بٹ سے ملاقات

5

روس، 16 اگست ( اےپی پی): پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان نے پاکستانی کمپنی الائیڈ فائر ورکس کے سی ای او شاہد محمود بٹ سے ملاقات  کی۔ الائیڈ فائر ورکس کمپنی نے 14اگست کو انٹرنیشل آتشبازی جوکہ ماسکو میں منعقد ہوئے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔پاکستان کے سفیر نے شاہد بٹ کو اس لاجواب کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

اس موقع پر پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان نے کہا کہ بلاشبہ اس انٹرنیشل آتشبازی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن سے پاکستانی کمپنی کی مہارت اور قابلیت آشکارہ ہوتی ہے ۔ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان روابط ہی تعلقات کو مزید مضبوط  کرتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ اس طرح کے ایوینٹس میں شمولیت پاکستانی کلچر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے ۔

شاہد محمود بٹ نے مقابلے کیلیے تیاری اور باالخصوص ٹیکنالوجی کے استعمال بارے آگاہ کیا۔

اس موقع پرپاکستان کے سفیر نے شاہد بٹ کو سفارتخانے کی طرف سے سوینیر بھی پیش کیا۔