سکھر؛ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی نےامن و امان برقرار رکھنے کیلئے ریورائن فورس کا افتتاح کردیا

12

سکھر،18اگست(اے پی پی):  ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی اور ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نےامن و امان برقرار رکھنے کیلئے ریورائن فورس کا افتتاح کردیا، دونوں پولیس افسران نے دریا سندھ کے کنارے واقع کچے کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق 40 جوانوں پر مشتمل ریورائن فورس کو جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے جو کچے میں گشت کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سیلابی صورتحال میں یہ نئی فورس عوام کی مدد اور خدمت کرے گی۔

ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریورائن فورس کچے کے ٹرائی جنکشن پر گشت کرے گی جس کو جدید آلات سے لیس کیا جا رہا ہے،کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھیں گے،کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے یہ فورس ہر وقت چوکس رہے گی۔