رحیم یار خان، 18 اگست (اے پی پی):رحیم یار خان تھانہ کوٹ سمابہ ایس ایچ او کی،والد کی 27 لاکھ کی بڑی رقم تھانہ میں اٹھا لانے اور والد کےخرچ نہ دینے پر بچی کی درخواست پر والد کو بلوا کر معاملہ خوش اسلوبی سے حل کروا کر رقم بحفاظت سیکورٹی فراہم کرتے ہوئے بچی کے والد کے اکاؤنٹ میں جمع کروادی،پولیس کے رویے اور ریسپانس پر بچی اور والد کا پولیس کو خراج تحسین۔
ترجمان پولیس کے مطابق بیٹی اپنے والد کی کنجوسی سے تنگ آکر والد کے 27 لاکھ روپے ایس ایچ او تھانہ کوٹ سمابہ کے پاس لے آئی،ایس ایچ او تھانہ کوٹ سمابہ نے طیبہ کی شکایت پر اس کے والد کو فورا تھانے میں طلب کر لیا ، معاملہ خوش اسلوبی سے حل کروا کر باپ کا بچی کو مناسب خرچہ دینے کی یقین دہانی پر درخواست کو نمٹا دیا اور 27 لاکھ کی رقم کو پولیس نے باحفاظت اس کے والد کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔
ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے کہا کہ پولیس ہر قسم کی صورتحال میں عوام کی قانونی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ان کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ کوٹ سمابہ کو ایمانداری اور خوش اسلوبی سے معاملہ حل کرنے پر شاباش دی گئی۔