ملتان، 18 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے اراضی ریکارڈ سنٹر متی تل کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر ڈی سی طاہر وٹو نے عوام سے ملاقات کی اور مسائل بھی دریافت کئے۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کو صیحح معنوں میں عوامی ریلیف کا ذریعہ بنائیں گے ، اجراء ملکیتی کاغذات اور ریکارڈ درستگی فوری کی جائے۔











