شجاع آباد؛ہائی سکول میں سٹوڈنٹس سکول کونسل کے انتخابات،عبداللّٰہ آصف  265 ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب

11

شجاع آباد ،18 آگست (اے پی پی ): ہائی سکول شجاع آباد میں سٹوڈنٹس سکول کونسل کے انتخابات میں صدر، نائب صدراورجنرل سیکرٹری کیلئے سات طلباء نے حصہ لیا۔

اس سلسلے میں ہیڈ ماسٹر عرفان قریشی نے کہا کہ ان انتخابات سے  طلباء و طالبات میں خود اعتمادی اورمسائل حل کرنےکی صلاحیت پیدا ہوگی ۔

 انتخابات میں عبداللّٰہ آصف  265 ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوئے ، حافظ محمد ارشد نے 215 حاصل کیےاور علینین 134 حاصل کرسکتے ۔ سکول کونسل انتخابات میں ابوبکر  316 ووٹ لےکر نائب صدر بن گئے جبکہ عتیق الرحمن نے 292 ووٹ حاصل کیے اور حافظ احمد امتیاز  486 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ محمد دلشاد 120 ووٹ حاصل کر سکے۔