اسلام آباد،20اگست(اے پی پی):ڈی جی خان فورٹ منرو ، سخی سرور کے علاقے میں شدید بارش کے باعث متاثرہ قومی شاہراہِ این 70 پر بحالی کا کام جاری ہے۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق این ایچ اے کے سینئیر آفسران اور عملہ بھاری مشینری کے ہمراہ موقع پر موجود ہے۔
ممبر این ایچ اے پنجاب نوید اقبال کے مطابق تیز بارشوں کے باعث فورٹ منرو سے بڑے بڑے پتھر قومی شاہراہ پر گرگئے ہے، این ایچ اے بھاری مشینری کے ہمراہ قومی شاہرہ کو بحال کرنے میں مصروف عمل ہے، وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود تمام کاموں کو نگرانی خود کر رہے جبکہ چیئرمین این ایچ اے، افسران اور فیلڈ عملہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔











