اوکاڑہ؛ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں سیمیناراورآگاہی واک کا انعقاد

17

اوکاڑہ،22اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا  کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے سلسلے میں سیمیناراورآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ کونسل ہال اوکاڑہ میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار  سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا  کہ ہر شہری کو چاہیے کہ محکمہ صحت کے عملہ کی طرف سے انسدادِ ڈینگی تدابیرپر مبنی تقسیم کئے گئے پمفلٹس  پر عمل کرتے ہوئے انسداد ڈینگی مہم میں شامل ہو کراپنے گھروں کی چھتوں، صحن،گھر کے باہر اور ہر وہ جگہ جہاں پر بارشوں یا عام دنوں میں پانی جمع رہتا ہے ان جگہوں کو خشک اورصفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینے میں کوئی دقیقہ فرگزاشت نہ کرے یہی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

 سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرمہاراخترحسین بلوچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  انسداد ڈینگی کے لئے ویکٹر سرویلینس کا کام  انتہائی ذمہ داری سے انجام دیا جا رہا ہے ۔

تقریب میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر، ڈسٹرکٹ اینٹمالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال اور سی ڈی سی آفیسر اصغر علی کے علاوہ محکمہ ہیلتھ کا تمام سٹاف،وکلاء، صحافیوں اور سماجی تنظیموں کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

بعدازاں تمام شرکاء نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر قیادت منعقدہ انسداد ڈینگی آگاہی واک میں شمولیت کی۔