شجاع آباد؛میونسپل کمیٹی میں ہفتہ ڈینگیکا آغاز ، بیکار اشیاء حسب ضابطہ تلف ،خصوصی صفائی کی گئی

42

شجاع آباد،22 اگست (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کی ہدایت پر  پیر کومیونسپل کمیٹی شجاع آباد میں ہفتہ ڈینگی کا آغاز ہو گیا ہے۔  ڈینگی کے حوالے میونسپل کمیٹی آفس سے چیف آفیسر عامر رؤف کی صدارت میں  ریلی نکالی گئی جو کہ اللہ ہو چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔چیف آفیسر نے عوام الناس میں ڈینگی آگاہی بارے میں پمپلیٹس بھی تقسیم کیے۔

میونسپل کمیٹی آفس میں خصوصی صفائی مہم کا بھی آغاز کیا گیا، تمام دفاتر کی عمومی صفائی کرائی گئی، سٹور میں پڑی بیکار اشیاء کو حسب ضابطہ تلف کیا گیا، خاص طور پر ناکارہ ٹائر کو ڈسپوز کیا گیا اور دفاتر میں مچھر مار سپرے کرائی گئی،چھتوں کے اوپر مکمل صفائی کرائی گئی۔

چیف آفیسر عامر رؤف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی آمدہ ہدایت کے مطابق ہفتہ ڈینگی منایا جارہا ہے اب یہ سلسلہ جاری رہے گا، روزانہ کی بنیاد پر دفاتر کی صفائی چیک کی جائے گ۔انہوں نے کہا کہ  ڈینگی ایک خطر ناک اور موزی مرض ہے، اپنے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں، صاف پانی جمع کرنے والے برتن بالٹی،لوٹا،ڈرم،ٹینکی،کو ڈھانپ کر رکھیں یا انڈیل دیں اپنے آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں۔

 اس موقع پر محمد فیاض تحصیلدار شجاع آباد سیاسی و سماجی رہنما چودھری خلیق الرحمان انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔