رحیم یار خان؛ ڈپٹی کمشنر عارف رحیم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، پانی کے بہاؤ اور خیمہ بستیوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

44

رحیم یار خان ،22اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راجنپور عارف رحیم  نے تحصیل روجھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے قادر کینال 219،عربی ٹبہ اور سیلاب متاثرین کے لیے قائم کی گئی خیمہ بستیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پانی کے بہاؤ اور خیمہ بستیوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ خیمہ بستیوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

 اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت نے ایس ای انہار اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عادل رحمن کے ہمراہ سیلابی صورتحال، ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے  کہا کہ  ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اورسیلاب زدہ علاقوں میں انتظامیہ کی ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،نشیبی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو نکالنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں اورسیلاب زدہ علاقوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے،لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جائے ، امدادی کیمپوں میں متاثرین کے لئے کھانے پینے کی اشیاء، علاج معالجہ اور مویشیوں کی دیکھ بھال کا مکمل انتظام ہے،ضلع کے حساس مقامات اور مواضعات میں انتظامیہ امدادی کاموں کے لئے موجود ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت نے کہا کہ تحصیل رحیم یار خان سیلاب متاثرین کے لئے 7ریلیف کیمپس قائم  کئے گئے ہیں،دریائی مواضعات میں محکمہ مال کا عملہ محکمہ انہار، ریسکیو1122، پولیس کے ہمراہ خدمات سر انجام دے رہا ہے۔انہوں  نے کہا کہ متاثرہ علاقوں اور حفاظتی پشتوں کی نگرانی کی جا رہی ہے،فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، ادویات اور مویشیوں کا چارہ دستیاب ہے۔

ایس ای انہار نے کہا کہ  دریائے سندھ میں اونچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، دریائے سندھ میں سیلانی پانی کا بہاؤ 6لاکھ34ہزار کیوسک ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام حفاظتی پشتوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاہم صورتحال اطمینان بخش ہے۔