ملتان، 22 اگست (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے دفتر کے برانچز ہیڈز کےاجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آ ر پی او کا کہنا تھا کہ تمام برانچز کے انچارج اپنے کا م کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں اور دفتری معاملات کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں،دفاتر کو تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹاف خلوصِ نیت سے فرائض سر انجام دیں اور دفتر آ نے والے سائلین کی بروقت دادرسی کریں۔
اجلاس میں اے ڈی آ ئی جی سعدیہ سعید، ڈی ایس پی لیگل افتخار احمد، پرائیویٹ سیکرٹری محمد یوسف بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالر حیم، ریڈر انسپکٹر محمد نعیم، انچارج کمپلینٹ سیل محمد جہانگیر مترو، اکاؤنٹنٹ محمد عابد، ودیگر افسران نے شرکت کی۔











