اوکاڑہ،23اگست (اے پی پی ): پنجاب پولیس نے شہریوں کو خدمات کی فوری فراہمی کیلئے اور عوامی مشکلات کے فوری ازالے اور انہیں فوری ریلیف دینے کیلئے پنجاب پولیس نے دو نئی سروسز کا آغاز کردیا ہے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب پولیس واٹس ایپ سروسز اور آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا۔ پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر 1787 1787 033 ہے جس سے ہر شہری مستفید ہو سکتا ہے ۔اس نمبر پر شہری ہیلو یا سلام لکھ کر بھیجیں تو پولیس کی 15 سروسز کی تفصیل سامنے آ جائے گی ۔معلومات کے حصول کیلئے شہریوں کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ گھر بیٹھے اپنے موبائل سے ہی پولیس سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔شہری آن لائن اپنی شکایات درج کرا کے نہ صرف ای ٹیگ نمبر حاصل کر سکتے ہیں بلکہ شکایات پر ہونے والی کاروائی بارے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ بھی لے سکتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اس سروس کے تحت کہیں بھی بیٹھے معلومات مل سکتی۔مستقبل میں مزید سروسز بھی اس میں شامل کی جائیں گی۔شہریوں کی شکایات پر تاخیر سے ایکشن لینے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔











