اقوام متحدہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے اور بھارت میں زہر دیکر مارے گئے 12 ہندوؤں کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے،اقلیتی برادری

21

حیدرآباد۔23اگست  (اے پی پی):مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا فوری نوٹس لے اوربھارت میں زہر دیکر قتل کئے گئے 12 ہندوؤں کے قتل کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے یہ مطالبہ نیشنل لوبنگ ڈیلیگیشن فار مائناریٹریز کے ممبر ایڈوکیٹ ایم پرکاش، ڈپٹی ماڈریٹرسینوڈ چرف آف پاکستان بشپ کلیم، بشپ آف کیتھولک ڈوئیسز سندھ بشپ سیمیسن، ممبر آف آل پاکستان سکھ کونسل پرکاش سنگ، چیئرمین پیس کمیٹی کینٹ غازی صلاح الدین اورڈاکٹر عمررشید نے حیدرآبادپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ یو این او فوری طور پر پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے اور بھارت میں زہر دیکر قتل کئے گئے بارہ ہندؤں کے قتل کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے انہوں نے کہاکہ جس نے بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے اس کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے شہر حیدرآباد میں اقلیتوں کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں  ہماری تمام عبادت گاہیں ہر طرح سے محفوظ ہیں مسلمان ،ہندو ، سکھ ،عیسائی سب پاکستانی طاقت کا نام ہے ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ہونے والے واقعہ پر بھارتی چینل کی جانب سے واقعہ کو بڑھا چڑھا کر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کا سلسلہ جاری ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں پورے  بھارت  میں اسی طرح کے جھوٹے واقعات پیش کئے جاتے ہیں درحقیقت  بھارت میں ہمارے مسلمان بھائی کسی بھی طرح سے محفوظ نہیں ہیں ایس آر اے کے لوگ آئے دن مسلمانوں پر تشدد کرتے ہیں پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ بھائیوں کی طرح رہتے ہیں گذشتہ دنوںحیدرآباد میں پیش آنے والے واقعہ کو بھارتی چینلز نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جبکہ گذشتہ سال بھارت میں 12بے گناہ ہندو بھائیوں کو زہر دے کر قتل کردیا گیا جس کی بھارتی حکومت نے آج تک کوئی تحقیقات نہیں کرائی ہم سب مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا کا مطالبہ کرتے ہیں ۔