ملک میں معاشی استحکام سیاسی استحکام سے وابستہ ہے: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن

7

لاہور ، اگست 24(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ذکیہ شاہنواز سمیت، ممبران قومی، صوبائی اسمبلی  نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے وحید عالم خان،  ایم پی اے راحت افزا، سابق ایم پی اے ڈاکٹر  فرزانہ اور سابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم  حنیف عباسی شامل تھے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے. پارٹی ورکرز کسی بھی سیاسی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں. مضبوط سیاسی جماعتیں ملک کے استحکام اور جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کو ملک  کی ترقی اور استحکام  میں اپنا کردار ادا کرنا ہے. گورنر پنجاب نے کہا کہ عوامی نمائندے پارٹی پالیسی کے مطابق عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں. ملک میں معاشی استحکام سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔