ڈینگی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے ساتھ اقدامات کی ضرورت ہے؛سیکریٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود

8

ملتان، 26 اگست (اے پی پی ): سیکریٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے ساتھ اقدامات کی ضرورت ہے، غفلت برتنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈینگی کی ٹیمیں تشکیل دینے کے بعد مانیٹرنگ کو بھی بہتر کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے جنوبی پنجاب محکمہ ہیلتھ،پی ایچ اے،پی ایچ ای اور انتظامی آفیسران کے ساتھ ملاقات میں کیا۔جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام ادارے ڈینگی کے تدارک کے لیے بھر پور اقدامات کریں، عوام الناس میں بھی شعور و آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

سیکریٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈینگی ایک موذی مچھر ہے، جس کے تدارک کے  لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، موجودہ حالات میں احتیاطی تدابیر پر عمل مزید ضروری ہو گیاہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پرایڈیشنل سیکر ٹری آصف رؤف، ڈسٹرکٹ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر جلال پور ڈاکٹر مبشر بلال اور اے سی صدر ملتان بھی موجود تھے۔