کوئٹہ ,26 اگست(اے پی پی )چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے ریکروٹس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ان کے ہمراہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھےچیف سیکرٹری بلوچستان نے ٹریننگ سینٹر میں قائم میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور متاثرین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ,چیف سیکرٹری نے سیلابی پانی سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں میں پانی اور تیار کھانا بھی تقسیم کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ کل رات شدید بارش کے باعث 600 خاندانوں یعنی 3500 افراد کو ریکروٹس ٹریننگ سینٹر منتقل کیا گیا تاکہ کسی انسانی جان کو نقصان نہ پہنچے جبکہ شدید بارشوں کے بعد متاثرین کو امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے
چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں,,











