فیصل آباد 28 اگست (اے پی پی): ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پرپنجاب فوڈاتھارٹی فیصل آبادکی ٹیم نے باواچک سٹاپ پرخفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئےرات کے 3 بجے مضر صحت تیل سپلائی کرنے والا ٹینکر پکڑ لیا ہے۔ ٹینکر میں موجود15,000لیٹرجانوروں کی چربی اور آلائشوں سےتیارکردہ نان ٹریس ایبل اورمضرصحت آئل برآمد کرکےپولیس کی موجودگی میں تلف کرددیاگیاجبکہ گاڑی قبضہ میں لےکرمتعلقہ تھانےمیں مقدمہ بھی درج کرادیاگیا ہے۔