ملتان ؛ ایڈیشنل آئی جی پی ڈاکٹر احسان صادق کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پولیس فورس کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

9

ملتان،28 اگست (اے پی پی): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس فورس کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ، انسانی جانوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انکے جانوروں اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے کہا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران امدادی کارروائیوں کیلئے میدان عمل میں رہیں اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کرجانوروں کے چارے کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے۔

انہوں نے کہا  کہ عبادت سمجھ کر متاثرین کی مدد کیلیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں، عوام الناس اس امتحان کے وقت میں ضرورت مند لوگوں کی خدمت کے زریعے رضائے خدا تعالیٰ حاصل کریں۔