محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع میں ایک لاکھ ملیریا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرنے کا فیصلہ

8

ملتان، 29 آگست ( اےپی پی): محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  نے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع میں ایک لاکھ ملیریا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سیلاب زدہ علاقوں میں محکمہ صحت کے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر یونس، ایچ سی آئی پی کے سربراہ ڈاکٹر اختر رشید جبکہ IRMNCH کے سربراہ ڈاکٹر خلیل اور سی ای اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ  ڈی جی خان اور راجن پور اضلاع میں 30، 30 ہزار کٹس دی جائیں گی اور کہا لیہ بھکر، میانوالی اور مظفرگڑھ میں 10، 10 ہزار ملیریا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ملیریا ٹیسٹنگ کٹس کل رات تک ان اضلاع میں پہنچا دی جائیں گی اور انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بخار، ڈینگی سمیت دیگر امراض کی ادویات اور ORS  کا وافر سٹاک موجود ہے اور کہا 44 ایمبولینسیں، 12 موبائل ہیلتھ یونٹس 24 گھنٹے سروس فراہم کررہے ہیں بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب زدہ اضلاع میں تمام سی ای اوز کو اپنے عملہ سمیت فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سیلاب زدہ لوگوں کے دکھ درد بانٹنے کے لئے محکمہ صحت سب سے آگے رہے اور کہا کہ ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔