ضلعی انتظامیہ کا جعلی اور زائد المعیاد ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

11

ملتان، 30 اگست(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا جعلی اور زائد المعیاد ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹرز کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اخلاق احمد کی زیر صدارت ڈرگ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں میڈیسن ڈیلرز،ڈرگ انسپکٹرز اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان شریک ہوئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے کہا کہ نشہ اور ادویات اور انجکشن کی فروخت پر مقدمہ درج ہوگا اور کہا غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات پر میڈیکل سٹور اور گودام سیل کئے جائیں اور کہا ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا

انہوں نے کہا کہ سیلابی علاقوں میں ادویات کی فراہمی کیلئے میڈیسن ڈیلرز ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں۔