رینالہ خورد؛سٹوڈنٹ بچوں سے بھرارکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا،پانچ بچے زخمی

12

رینالہ خورد،30اگست(اےپی پی): نواح علاقے حجرہ شاہ مقیم کےقریب   سٹوڈنٹ بچوں سے بھرارکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا،پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو1122 نے بتایاکہ صبع سویرے نواحی علاقے اٹاری روڈ پر نجی کولڈ سٹور کے قریب سٹوڈنٹ بچوں کا رکشہ الٹ گیا،حادثے کے باعث 5 بچے شدید زخمی ہو گئے، زخمی بچوں میں صہیب احمد۔ افشا۔طیبہ ۔اقصی ۔اور فضیلت شامل ہیں ریسکیو ٹیم نے زخمی بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔حادثہ تیز رفتاری کیوجہ سےپیش آیا رکشہ بے قابو ہو کر فصلوں میں الٹ گیا۔