اسلام آباد، 30 اگست(اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے منگل کو یہا ں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیےآئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں بھارت اور پی ٹی آئی نے ایک جیسا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم مل کر کام کرکے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہو گا۔