اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ازبکستان سے امدادی سامان لیکر پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر بجلی و توانائی خرم دستگیر نے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے افسران کے ہمراہ پروازکا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ازبکستان سے اظہار تشکرکیا ہے۔