کوئٹہ،04 ستمبر (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئےہیں۔وزیرِ اعظم، بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کے نقصان اور جاری بحالی کے کام کا جائزہ لیں گے۔
کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، سینیٹر عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضی ایڈوکیٹ، چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے استقبال کیا ۔











