صدر عارف علوی نے امریکی کانگریس ویمن شیلا جیکسن کو ہلال پاکستان کےاعزازسے نوازا

14

اسلام آباد۔5ستمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن کانگریس ویمن شیلا جیکسن کو ہلال پاکستان کے   اعزاز سے نوازا۔ اس حوالہ سے خصوصی تقریب پیر کو ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاک۔امریکہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن کانگریس ویمن شیلا جیکسن کو ہلال پاکستان  کے اعزاز  سے  نوازا گیا۔