اسلام آباد،06 ستمبر(اے پی پی ): نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔