الخدمت فاؤنڈیشن مری،اہلیانِ کوہسار کے عطیہ کردہ سامان سیلاب متاثرین تک پہنچائیں گے

18

مری، 06 ستمبر (اے پی پی): الخدمت فاؤنڈیشن مری،اہلیانِ کوہسار کے عطیہ کردہ سامان کی بڑی کھیپ جس میں ٹینٹ، اشیائےخوردونوش، برینڈڈ ملبوسات، کمبل،شال اور مچھردانیاں شامل ہیں، اپنے ہاتھوں سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین تک پہنچائیں گے۔

الخدمت فاؤنڈیشن مری کے مستعد،توانا اور منظم رضاکاروں کی بہت بڑی تعداد محمد سفیان عباسی، عطاء الرحمن عباسی،غلام احمد عباسی، سجاد الحسن عباسی ودیگر کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔متاثرین کے لئے ایک مسجد کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔