پشین،06 ستمبر( اے پی پی ): یوم دفاع شہداء کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پشین اعجاز سرور نے شہداء کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، ایف سی کے دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی اور شہدا کے درجات بلند کرنے کیلئے دعائیں مانگیں، اس موقع پر شہداءکے ورثاءنے بھی شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر اعجاز سرور نے کہاکہ شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، شہید کی موت قوم کی حیات ہے، تمام شہداء کی قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کےلیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس پاک وطن کی سلامتی اور دفاع کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔











