لسبیلہ کی بزنجو قبائل اور اہلیان گڈانی کیجانب سے سماجی شخصیت میر مولابخش بزنجو کی قیادت میں لسبیلہ کی تاریخ کی سب سے بڑی کار ریلی کا انعقاد

37

لسبیلہ 6 ستمبر (اے پی پی ):لسبیلہ کی بزنجو قبائل اور اہلیان گڈانی کیجانب سے سماجی شخصیت میر مولابخش بزنجو کی قیادت میں لسبیلہ کی تاریخ کی سب سے بڑی کار ریلی منعقد کی گئ ۔کار ریلی کا آغاز وڈیرہ ولی محمد بزنجو گوٹھ سے یواشرکاء بینر پلے کارڈ پینافلیکس اور قومی ہرچموں کے ساتھ ریلی میں سینکڑوں افراد اپنی کارگاڑیوں سمیت شریک ہوئے۔آر سی ڈی شاہراہ گڈانی موڑ پر پہنچ کر کارریلی کے شرکاء کےاعزازمیں بزنجو قومی اتحاد کے جنرل سیکرٹری میر اسراربزنجو نے استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر گڈانی کی معروف سماجی شخصیت میر مولابخش بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ6ستمبر1965کی جنگ میں میجرشفقت بلوچ نے لاہورکادفاع کرنےمیں جو شاندارکرداراداکیاوہ پاک فوج اوربلوچستان کےعوام کےمابین دیرینہ اورمستحکم رشتے کی علامت ہے آج گڈانی ساحل سے لیکر گوادر کی ساحلی پٹی تک محب وطن بلوچ عوام نے یوم دفاع قومی جذبے کیساتھ منارہے ہیں جو یوم دفاع کے موقع پر افواج پاکستان کیساتھ عوام کے اعتماد اور تعلق کی علامت ہے انہوں نے  کہا کہ ہماری کال ہر بزنجو اقوام اور اہلیان گڈانی نے قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنان پاکستان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ پاک فوج کی پشت پرکھڑے رہے ہیں میر مولابخش بزنجو نے کہا کہ ملک کی دفاع کیلئے افواج پاکستان کے جوانوں اور افسراں نے ہمیشہ اپنی جانیں قربان کی ہیں حالیہ سیلاب کے قدرتی آفات میں پاک فوج کے کورکمانڈر12کور لیفٹننٹ جنرل سرفراز سومرو ڈی جی کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر امجد حنیف سمیت چھ افسروں نے شہادت کا اعزازحاصل کیا پوری قوم انکی قربانیوں اورخدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے یوم دفاع چھ ستمبر وشہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ایف سی ہاکستان کوسٹ گارڈ لیویز پولیس کے جوانوں کے شانہ بشانہ بزنجو قومی اتحاد کے کارکناں ملک کی دتاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے شرکاء نے یوم دفاع پاکستان کے موقو پر ایف سی 54 ونگ کے کمانڈنٹ کرنل سید عامر رضا اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ اسپیشل برانچ لسبیلہ ضلعی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنےپر ان کا شکریہ ادا کیا ۔