ملتان؛ شاپر بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

89

ملتان، 07 ستمبر (اے پی پی ): مظفرگڑھ روڈ نزد خواجہ پٹرول پمپ واحد فلور مل کے ساتھ شاپر بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے  جبکہ  آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ لگنے کیبعد ریسکیو  ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پالیا۔