پشاور،7 ستمبر(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت بدھ کو یہاں وزیراعلیٰ ہاوس میں ایٹا(ETEA) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جسمیں وزیراعلی کو ایٹا کے تحت آزمائشی امتحانات میں اصلاحاتی اقدامات بارے دی گئی۔
بریفنگ میں وزیراعلیٰ محمود خان کو بتایا گیا کہ ایٹا کے تحت کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ سنٹر کے قیام کے منصوبے کا آئندہ ماہ افتتاح کیا جائے گا، ساتھ ہی امیدواروں کی موقع پر ای ویریفکیشن کے لیے موبائل ایپ متعارف کرا دی گئی ہے جس میں نادرا بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے امتحانات میں جعلی امیدواروں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سال22-2021 میں ایٹا کے تحت 117 امتحانات میں 12لاکھ27ہزار امیدوار شریک ہوئے، تاہم ایٹا سسٹم میں نئے آلات کی تنصیب سے ایٹا کے استعداد کار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایٹا کے تحت آزمائشی امتحانات میں اصلاحاتی اقدامات کوقابل تحسین ٹھرایا اور اس دوران ایٹا کے ملازمین کی تنخواہوں میں مجوزہ اضافے کی بھی منظوری دی۔بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پی ایم آریو کی نگرانی میں 6لاکھ80ہزار نتائج کا آڈٹ کرایا گیا جس کے دوران نتائج میں ایک بھی تضاد نہیں پایا گیا ہے۔











