اوکاڑہ،07ستمبر)اے پی پی)عالمی یوم خواندگی کے حوالہ سے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کے ہال میں سیمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد مہمان اعزاز تھے۔سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومتکے پروگرام کے مطابق خواندگی کی شرح بڑھانے کے لیے فارمل اور نان فامل ایجوکیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ معیار کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ
انسان کا کردار تعلیم سے ہی سنورتا ہےاوریوم خواندگی منانے کا مقصد برادریوں اور سماجوں میں خواندگی کی اہمیت پر زور دینا ہوتا ہے۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ آفیسرلٹریسی ملک سلیم حیدرنے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں نان فارمل بیسک ایجوکیشن پرائمری سکولز تین سو پچاسی ہیں۔ نان فارمل ایجوکیشن فیڈر سکولز کی تعداد پینتیس ہے تعلیم بالغاں کے لیے چھ ماہ کے لیے سنٹر بنائے گئے تھے جو مقررہ مدت کے بعد بند ہوچکے ہیں۔ ٹرانس جینڈر اور شیلٹر ہوم (خواتین)،ڈسٹرکٹ جیل کے لیے بھی سنٹر بنائے گئے۔اوکاڑہ میں نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکولزمیں طلبہ کی تعدادبارہ ہزار سے زائد ہے اور نان فارمل ایجوکیشن فیڈر سکولز کی تعدادپنتیس ہے جن میں طلبہ کی تعداد گیارہ سو سے زائد ہے۔سیمینار سےاسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شوکت علی ساقی، ایڈمن افیسر حاجی غلام دستگیر، پرنسپل سکول ہذا نصرت پروین،سینئر مسزمجیبہ،مسزحمیرا حمید،مس نیرسلطانہ، مس جمیلہ مقبول ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ سینئر ٹیچر مس نیر سلطانہ کی قیادت میں گرلز گائیڈ مہمانان کو سلامی پیش کی اور یوم خواندگی کے حوالہ سے ٹیبلو اور نغمے پیش بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیاکی زیر قیادت آگہی واک کی گئی۔











