فیصل آباد؛ فوڈسیفٹی ٹیموں نے ضلع بھرمیں پانی کاکام کرنیوالے پلانٹس کی چیکنگ شروع کر دی ، 3 پلانٹس سر بمہر

15

فیصل آباد،07ستمبر (اے پی پی ):ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر فیصل آبادکی فوڈسیفٹی ٹیموں نے ضلع بھرمیں پانی کاکام کرنیوالے پلانٹس کی چیکنگ اور نمونہ جات اکٹھے کئے اور تین پلانٹس کے سیمپلز میں کولی فورم نامی بیکٹیریا اور دیگر مضر صحت عناصر کی موجودگی پر 3 پلانٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے سیکشن 18 کے تحت اصلاح تک سر بمہر کر دیا گیا ۔