اسلام آباد،08 ستمبر (اے پی پی ): سیلاب سے متاثرہ سگو پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد جنوبی خیبر پختونخوا کو شمالی بلوچستان سے ملانے والی اہم قومی شاہراہ این پچاس پر رابطے بحال ہو گئے ہیں۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سگو پل کا دورہ کر کے بحالی کے کام کا جائزہ لیا تھا۔











