انسپکٹر جنرل نیشنل ھائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے سیکٹر N-50 قلعہ سیف اللہ ہائی وے پر پہلا ٹکٹ خود ایشو کر کے انفورسمنٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا

63

کوئٹہ 08 ستمبر (اے پی پی): انسپکٹر جنرل نیشنل ھائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے سیکٹر N-50 قلعہ سیف اللہ ہائی وے پر پہلا ٹکٹ خود ایشو کر کے انفورسمنٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر قبائیلی عمائدین نے پگڑی پہنا کر آئی جی موٹر وے پولیس کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل ویسٹ زون جاوید علی مہر، سیکٹر کمانڈر اور بیٹ کمانڈر انکے ہمراہ تھے آ فیسران اور ملازمان سے خطاب کرتے ہو ہے آئی جی خالد محمود نے انکےکام کوسراہا انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ روڈ یوزرز سے بھرپور تعاون کریں اور انھیں روڈ کے حوالے سے بھرپور تعاون کریں۔