اوکاڑہ:سرکاری دفاتر عام لوگوں کی سہولت اور آسانی کو اولین اہمیت دیں ،ڈپٹی کمشنر

2

اوکاڑہ،09ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر عام لوگوں کی سہولت اور آسانی کو اولین اہمیت دیں سرکاری امور کی انجام دہی میں تاخیری حربے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ہرشخص اپنے دائرہ اختیار میں ریڈ ٹیپ ازم کو ختم کرے اور اوپن ڈور پالیسی پر عملد رآمد کو یقینی بنایا جائے ہر شخص اس سلسلہ میں اپنے دائرہ اختیار میں صفائی ستھرائی اور حکومتی ہدایات پر عملد ر آمد کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کی تمام برانچوں اور دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے دفاتر میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا حاضری رجسٹر،شکایت رجسٹر سمیت شکایات کے ازالہ کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سرکاری دفاتر کو عوام کے لئے سہولت کا مرکز بنائیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔