ساٹھ  دنوں میں ایک ہزار پانی کے منصوبے مکمل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ؛سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال

6

لاہور،09ستمبر ( اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ 60 دنوں میں ایک ہزار پانی کے منصوبے مکمل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، گزشتہ 15دنوں میں صوبے میں 578پانی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں،آب پاک کے تکمیل شدہ منصوبوں سے 19لاکھ سے زائدشہری مستفید ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے  ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ  کے اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبے میں مراکز آب بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیزنے منصوبے پر پیشرفت بارے آگاہ کیا۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سیلاب زد علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ الٹرا فلٹریشن ہنڈ پمپس اور پانی کی بوتلوں کے ذریعے سیلاب متاثرین کو صاف پانی فراہمی کیا جارہا ہے،پنجاب حکومت ہر شہری کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے،آب پاک اتھارٹی کو مفاد عامہ کے اس منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال  نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی سے لوگوں کے صحت کے مسائل میں کمی لا ئی جا سکتی ہے،حکومت ہر شہری کی پینے کے صاف پانی تک رسائی یقینی بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ  جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب اور بارش کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے لئے الٹرافلٹریشن ہنڈ پمپس متعارف کرایاگیا ہے۔