ملتان، 10 ستمبر(اے پی پی ):گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 74 ویں یوم وصال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل عنایت علی قریشی اور سینئر فکلٹی ممبر محمد اسلم خان اور فہیم اختر سمرا اور محمد احمد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کا ہمیں تحفہ دے کر ہم سب پر بہت بڑا احسان کیا ہے ، انہوں نے پاکستان کا یہ عظیم الشان تحفہ اس لیے دیا تاکہ ہم آزادی کی قدر و قیمت کو جان سکیں کیونکہ آزادی کا حصول جو ہے برصغیر پاک و ہند کی ایک اہم زمہ داری تھی اور قائداعظم محمد علی جناح نے ہندوؤں کا اور انگریزوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے یہ کام سرانجام دیا ۔
پرنسپل عنایت علی قریشی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے جو بھی فرامین ہمارے لیے چھوڑے ہمیں ان پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ جزبہ حب الوطنی ہمیں اپنانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم انسان تھے کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر تھے ،انہوں نے مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح سچے جزبے کے ساتھ ہمارے لیے جدو جہد کی اور آخری دم تک ہمارے لیے جدو جہد کرتے رہے ۔
آخر میں ڈاکٹر محمد اقبال خان نے قائد اعظم کی بلندی درجات کے لیے دعا کرائی۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی عنایت علی قریشی نے کی اس موقع پر انہوں نے ادارہ ہذاہ کے سابق فارغ تحصیل طالب علم محمد احمد عمر کو جناح کیپ بھی پہنائی۔