ملتان ؛ ون ونڈو سیل پر موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل درآمد کے حوالے سے کارکردگی  کا جائزہ اجلاس

5

ملتان، 10 ستمبر (اے پی پی ): ایم ڈی اے ون ونڈو سیل کے تحت آن لائن موصول درخواستوں کو بروقت نمٹانے کے لئے مختلف ڈائریکٹوریٹ  کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے کانفرنس روم میں اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کی۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ون ونڈو سیل پر موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل درآمد کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ پر بریفنگ پیش کی گئی۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے تمام ڈائریکٹوریٹس کے انچارج آفیسران کو ہدایت کی کہ ون ونڈو سیل سے کوآرڈنیشن قائم کر کے درخواستوں کو بروقت نمٹایا جائے،پبلک ڈیلوری تیز کر کے اس میں بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ زیر التوا کیسسز کو فوری حل کریں اور آئندہ ہفتے ہونے والی میٹنگ میں کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے   کہا کہ لیٹر اور ڈاک کی ترسیل کے سسٹم کو تیز کرنے اور ڈاک کی فوری اور شفاف ترسیل کے لیے سنٹرل کمپیوٹرائزڈ ڈسپیچ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے،جس سے تمام تر ڈاک اور لیٹر کی ترسیل کے لئے ایک سنٹرل ڈسپیچ سسٹم کے تحت کمپیوٹر ایزڈ بار کوڈ نمبر لگایا جائے گا۔ اس سسٹم سے فیک اور جعلی لیٹرز  کی سرکاری طور پر تصدیق ممکن ہوگی، کمپیوٹرائزڈ سنٹرل ڈسپیچ سسٹم کے لیے  سافٹ ویئر تیار کیا جا رہا ہے ۔

ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ قصور عباس، ڈائریکٹر اربن پلاننگ میڈم عنائزہ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وسیم اسلم بھٹہ، سٹاف آ فیسر ٹیکنکل منعیم سعید ، ون ونڈوسیل انچارج رانا حسان و دیگر آفیسران  اجلاس میں شریک تھے ۔