اوکاڑہ؛بیسک سیلری الاؤنس منظور ہونے   پرریسکیو 1122کے سٹاف کا  ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ، خوشی کا اظہارکیا

9

اوکاڑہ،11ستمبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 چوہدری ظفراقبال نے ریسکیوز 1122کے لئے بیسک سیلری الاؤنس منظور کروانے پر اپنے اور تمام سٹاف کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی کاوشوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورز کسی بھی مشکل ترین حالات میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرتے ہیں اور بیسک الاؤنس کی منظوری کے بعد ریسکیورز کا دیرینہ مطالبہ پوراہوگیا ہے اوراس خوشی کے اظہار کے لئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑہ اورلڈی ڈانس سے جذبات کی ترجمانی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں ریسکیورز کاایک جیسا معیار ہے، اس خوشی کو دوبالا کرنے کے لئے ریسکیورز نے ملکر کیک کاٹا اور مٹھائی سے ایک دوسرے کی توازا کی۔