ملتان؛ فروٹ و سبزی منڈی میں گرینڈ صفائی آپریشن،40 ٹرالیوں پر مشتمل ویسٹ اٹھا لیا

12

ملتان،12ستمبر(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے فروٹ و سبزی منڈی میں گرینڈ صفائی آپریشن کرتے ہوئے 40 ڈمپر اور ٹرالیوں پر مشتمل ویسٹ اٹھا لیا ہے۔صفائی آپریشن میں دو ہیوی لوڈر، دو فرنٹ بلیڈ ٹریکٹر، تین ڈمپر ٹرک اور تین  ٹریکٹر ٹرالیوں نے حصہ لیا۔

سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دورے کے دوران  بیوپاریوں سے بھی  ملاقات کی۔ڈپٹی منیجر آپریشنز حبیب اللہ ظفر بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے لائی جانیوالی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سبزی اور پھلوں  سےمنڈی میں  صفائی کے مسائل پیدا ہوئے۔محمد فاروق ڈوگر نے کہاکہ فروٹ اور سبزی سے لدے درجنوں ٹرک فورٹ منرو میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے رہے اور کئی دن بعد ٹرک سبزی منڈی پہنچے تو فرٹ سبزی گل سڑ چکی تھی اور سیب، گوبھی اور دیگر سبزی اور پھلوں کے درجنوں ٹرک سبزی منڈی میں ان لوڈ کر دئیے گئے جس صفائی کے مسائل پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ سبزی منڈی میں صفائی آپریشن میں  اضافی مشینری اور ورکرز نے  حصہ لیا ہے اور یہ سپیشل گرینڈ صفائی آپریشن ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر کیا گیا ہے،دن کے اوقات میں رش کے پیش نظر سبزی منڈی میں صفائی آپریشن رات کے وقت کیا گیا اور  کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کا میکانزم مربوط کیا جارہا ہے۔