ملتان، 12 ستمبر (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفس ملتان میں کیفے ٹیریا کی تزئین و آرائش مکمل، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے کیفے ٹیریا کا افتتاح کیا اور دیگر افسران کے ہمراہ کیفے ٹیریا میں کھانابھی کیا۔ انہوں نے آر پی او ملتان کے اس فلاحی کام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کیفے ٹیریا کی سہولت سے پولیس افسران و عوام کو اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔
اس موقع پر آر پی او ملتان رفعت مختار راجہ ،کمشنر ملتان عامر کریم خٹک، سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔