پشاور، 13 ستمبر(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پراونشل کلائمیٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان 2022 کی منظوری سے اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد خیبر پختونخوا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں ایک پالیسی بنائی ہے۔
وہ صوبائی کابینہ کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جو ان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے ارکان، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے شرکت کی۔