ملتان، 14 ستمبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان نے مون سون شجرکاری کے تحت 25000درخت لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے،آزادی شجرکاری مہم کے تحت بھی بڑی تعداد میں درخت لگائے گئے ہیں اور مزید بھی لگائے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی نے شجرکاری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شجرکاری کا آغاز کیا جارہا ہے، رواں ماہ سے اکتوبر تک بھرپور شجرکاری کی جائے گی،مختلف عمارات میں درخت لگائے جائیں گے جبکہ سکول،محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر شجرکاری کی جائے گی۔اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سال بھی پی ایچ اے شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیئے اقدامات کریں گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی موجود تھے۔