سعودی عرب کی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے شروع کی گئی عوامی مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں؛ طاہر محمود اشرفی

5

اسلام آباد،14ستمبر  (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی  سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے شروع کی گئی عوامی مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امام کعبہ اور سعودی علمہ کونسل نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کا کہا ہے۔