اسلام آباد،14ستمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2روزہ کتاب میلہ کا نعقاد کیا گیا جس میں 20بڑے بک سیلرز اور پبلشرز نے کتابوں کے سٹالز لگائے ہیں جن پر کتب رعایتی قیمتوں پر فروخت کیلئےپیش کی گئی ۔میلے میں انٹری فری ہونے کی وجہ سے پہلے دن مقامی سکول و کالجز کے طلبہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے اور علم سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور کتابوں میں گہری دلچسپی لی۔یونیورسٹی کے رجسٹرار راجہ عمر یونس نے کتاب میلے کادورہ کیا اور کتابوں کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔