اوکاڑہ: ریسکیو 1122 نے  تالاب میں   پھنسی  بھینس کوبحفاظت نکال لیا

19

اوکاڑہ،15ستمبر(اے پی پی): نواحی گاؤں چک نمبر 21/4ایل شاہبور روڈ پر لاکھوں روپے مالیتی بھینس ایک گندے تالاب میں پھنس گئی۔ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھینس کوبحفاظت تالاب سے نکال کرورثاء کے حوالے کر دیا۔

ریسکیو 1122 اوکاڑہ کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ چک نمبر 21/4ایل شاہبور روڈ پر گندے تالاب میں بھینس گر گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اوکاڑہ سے 01 ریسکیو وہیکل فوری جائے  وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، جدید ٹیکنیکس کا استعمال کرتے ہوئے تربیت یافتہ ریسکیو ٹیم نے لاکھوں روپے مالیتی بھینس کو تالاب سے بحفاظت نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔ بھینس کے مالک نے اور ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہت سراہا اور شکریہ ادا کیا۔