شجاع آباد؛ انجمن تاجران اور انتظامیہ تعاون سے 100 سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سامان روانہ

6

شجاع آباد،15ستمبر(اے پی پی): انجمن تاجران اور تحصیل انتظامیہ کے تعاون سے 100 سیلاب متاثرہ  خاندانوں کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے ۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک ، ڈی سی طاہر وٹو نے اپنی نگرانی میں سامان روانہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر بھی ہمراہ تھے۔امدادی سامان میں چارپائیاں، میڈیسن، سوٹ، جوتے، برتن سمیت راشن بھی شامل ہے۔

کمشنر عامر خان خٹک نے اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر،انجمن تاجران کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تاجران براددی نے ہمیشہ سے ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ، ڈی جی خان انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تونسہ شریف میں تقسیم کیا جائے گا،ملتان اور گرد و نواح میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا کہ تمام امدادی سامان کی مکمل لسٹ، حق داروں تک انکا حق پہنچایا جائے گا۔