ملتان، 16 ستمبر (اے پی پی ): چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی علی رضا خاکوانی کی ہدایت پر جعلساز مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر گرائنڈنگ یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر کے 108 کلو ملاوٹی مرچیں موقع پر تلف کر دی ہیں ۔وہاڑی روڈ پر واقع الحلال انڈسٹریز سالٹ اینڈ سپائسز یونٹ کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔چیکنگ کے دوران مرچوں کا سیمپل فیل پایا گیا جبکہ ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔
اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف فوڈ اتھارٹی نے مزید گرفت مضبوط کر دی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتے۔