ملتان؛ ڈینگی لاروا کی روک تھام کیلئے قبرستانوں ،کباڑخانوں اور ٹائر شاپس کی خصوصی سکریننگ کا آغاز کردیا گیا

31

ملتان، 17 ستمبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا ڈینگی لاروا کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ،قبرستانوں ،کباڑخانوں اور ٹائر شاپس کی خصوصی سکریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حساس مقامات اور قبرستانوں میں ڈینگی سپرے کا آغاز کردیا گیا ہے، واسا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو نکاسی آب اور صفائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پراپرٹی سیل اور مالک پر مقدمہ ہوگا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ شہری ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں۔